Psychologist exams are very important in ISSB; there are three types of psychologist tests followed by an interview with a psychologist. The three tests are the Word Association test, the test for completing incomplete sentences in Urdu and English, the writing of stories using incomplete sentences and pictures. Psychologists do not note grammatical errors from the sentences you make, but notes the positive and negative aspects of your psychology and personality through incomplete sentence completion tests and other tests. If the psychologist rejects you, you will be rejected even if the GTO (who takes your outdoor tests) and the Deputy President (who interviews you) pass you, still You will be rejected. So you have to make these sentences very thoughtfully and carefully. But in ISSB you are not given time to think and understand because you have to make twenty six sentences in just six minutes. Those who do not practice again and again cannot complete the sentences and they can't even reveal the good aspects of their personality. They make such mistakes in the heat of completing sentences that psychologists reject them. Here we have made 6 or more positive answers for an incomplete sentence. Complete all the tests given here. Most of the phrases in ISSB will come from these phrases. make and memorize your own sentences; if you read every incomplete sentence and its answers carefully, you will never fail this test at ISSB.
آئی ایس ایس بی میں ماہر نفسیات کے امتحانات بہت اہم ہوتے ہیں۰ ماہر نفسیات کے تین طرح کے ٹیسٹ ہیں اور اس کے بعد ماہر نفسیات کا انٹرویو ہے۔ تین ٹیسٹ یہ ہیں، ورڈ ایسوسی ایشن ٹیسٹ، اردو اور انگریزی میں نامکمل جملے کو مکمل کرنے کا ٹیسٹ، نامکمل جملے اور تصویروں کی مدد سے کہانیاں تحریر کرنا۰ آپ جو جملےبناتے ہیں ماہرین نفسیات ان سے گرائمرکی غلطیاں تو نوٹ نہیں کرتے، لیکن وہ آپ کی نفسیات کے مثبت اور منفی پہلوؤں اور نامکمل جملے کو مکمل کرنے کے ٹیسٹ اور دوسرے امتحانات سے آپ کی شخصیت کو جانچتے اور پرکھتے ہیں۰ اگر ماہر نفسیات آپ کو فیل کردے تو ، آپ کو ری جیکٹ کردیا جائے گا چاہے جی ٹی او (جو آپ کے آوٹ ڈور ٹیسٹ لیتے ہے) اور ڈپٹی پریزیڈینٹ (جو آپ کا انٹرویو لیتے ہیں) آپ کو پاس بھی کردیتے ہیں، پھر بھی آپ ری جیکٹ ہو جایئں گے۰ لہذا آپ کو یہ جملے بہت سوچ سمجھ کر بنانا ہوں گے۔ لیکن آئی ایس ایس بی میں آپ کو سوچنے اور سمجھنے کا وقت نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ صرف چھ منٹ میں چھبیس جملے بنانے پڑتے ہیں۰ جو لوگ بار بار پریکٹس نہیں کرتے وہ جملے بھی مکمل نہیں کر پاتے اور اپنی شخصیت کے اچھے پہلوؤں کا انکشاف اور اِظہار ہی نہیں کرپاتے اور صرف جملوں کو مکمل کرنے کے چکر میں ایسی ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں کہ ماہر نفسیات انہیں ری جیکٹ کردیتے ہیں۔ یہاں ہم نے ایک نامکمل جملے کے لئے 6 یا زیادہ مثبت جوابات بنائے ہیں۔آپ یہاں جتنے ٹیسٹ دیئے گیئے ہیں وہ سب مکمل کریں۰ آئی ایس ایس بی میں زیادہ تر فقرات اِنہی فقروں میں سے آیئں گے۰ ہمارے بنائے گئے جملوں کی مدد سے اَپنے جملے خود بنائیں اور یاد کر لیں۰ اگر آپ ہر نامکمل جملے اور اس کے جوابات غور سے پڑھیں تو، آپ اس امتحان میں کبھی بھی آئی ایس ایس بی میں فیل نہیں ہوں گے۔ انشاء اللہ